چین کے وزیر اعظم کا امریکی ریاستوں اور چینی صوبوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر زور

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھانگ اور امریکی ریاست مشی گن کے گورنر ریک سینڈر کے درمیان یکم تاریخ کو بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں چینی وزیر اعظم نے امریکی ریاستوں اور چینی صوبوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔جناب لی نے کہا کہ مشی گن اور دیگر امریکی ریاستوں کو  چینی صوبوں کے ساتھ تبادلوں ، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری  کو فروغ دینا چاہیے تا کہ مزید مواقع پیدا کیے جا سکیں اور فریقین کے لیے روزگار کے مواقع میسر آ سکیں ۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ فریقین اپنے مشترکہ مفادات کو وسعت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے امریکی ریاستوں پر زور دیا کہ مینو فیکچرنگ ، تخلیقات اور دیگر شعبہ جات میں پائے جانے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں چین اس  حوالے سے ایک کھلا ماحول فراہم کرے گا۔جناب لی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں بڑھ کر ہیں اور چین امریکہ کے ساتھ باہمی ہم آ ہنگی اور اعتماد سازی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تا کہ باہمی احترام اور مشترکہ مفاد  کے تحت مختلف شعبہ جات میں ٹھوس تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ امریکی ریاست مشی گن کے گورنر ریک سینڈر نے کہا کہ مشی گن چین کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری ، سیاحت ، تخلیقات  اور دیگر شعبہ جات میں وسیع تعاون کا منتظر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here