سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منقعدہ چین۔سری لنکا سرمایہ کاری تعاون فورم کے دوران سری لنکا کے وزیر تجارت و صنعت ریشارد بدیع دین نے مزید چینی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ وزیر کے مطابق چین نے گزشتہ برس سری لنکا میں باون ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 801 ملین ڈالرز رہی۔
وزیر تجارت نے شرکاء کو بتایا کہ چین اور سری لنکا کے درمیان حال ہی میں 1۔1 ارب ڈالر مالیت کا ہمبنٹوٹا بندرگاہ کا معاہدہ اور .14 ارب ڈالر مالیت کا کولمبو فنانشل سٹی کا معاہدہ طے پایا ہے ، یہ دونوں معاہدے سری لنکا کے بہترین مفاد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک میں ٹیکسٹائل ، ماہی گیری اور مینو فیکچرنگ کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری براہ راست سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔سری لنکن وزیر نے مزید کہا کہ چینی سیاحوں کی سری لنکا میں آ مد ہر سال دو گنی ہو رہی ہے اس لیے وہ چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ سری لنکا میں مزید سرمایہ کاری کریں۔چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق چین اور سری لنکا کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 4. 4 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے جس میں سال 2007 کے مقابلے میں 363 فیصد اضافہ ہوا ہے۔