بیجینگ: چین کے صدرِ مملکت شی جن پنگ نے منگل کے روز کہا کہ ایک مضبوط فوج کے لیے سول اور آرمی کی ہم آہنگ ترقی ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے نوے سال پورے ہونے پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ صدر شی جن پنگ ، سنٹرل ملڑی کمیشن کے چیئر مین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں
صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین کو سول آرمی ہم آہنگی کےلیے قومی حکمتِ عملی وضع اور اس حوالے سے استعدادِ کار کو بہتر کرنا چاہیے
کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے طویل المعیاد مربوط معاشی ترقی اور قومی دفاع کی تعمیر کے لیے سول-آرمی ہم آہنگی کی بہتری کی قومی پالیسی بہت بڑی کامیابی ہے ۔
صدر نے مزید کہا کہ قومی ترقی اور اجتماعی امن کے لیے یہ اہم فیصلہ ہے اور پیچیدہ سیکورٹی خدشات اور قومی تزویراتی فوائد کے حصول کا ایک اہم پیمانہ ہے
صدر نے معیشت اور قومی دفاع کی تعمیر کے لیے مربوط، متوازن اور اجتماعی ترقی کی ضرورت پر زور دیا ۔
صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ دنیا میں امن ، عالمی ترقی کے فروغ اور ایک عالمی نظام کے داعی کے طور پر کام کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی دنیا کے امن کے لیے ثابت قدم رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی ملک کی بین الاقوامی حیثت کے پیشِ نظر اپنی ذمےداریاں اور فرائض سرگرم انداز میں نبھائے گی۔