اکتیس تاریخ کی شام چین کے سفارت خانے نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی نوےویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چینی سفیر سن وے ڈونگ ،چین کے فوجی اتاشی چھن ون رونگ سمیت چھ سو سے زائد افراد اس تقریب میں شریک ہوئے۔
جناب چھن ون رونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یکم اگست ۱۹۲۷ کو اپنے قیام کے بعد چینی فوج ایک جدید اور پیشہ ورانہ فوج کے طور پر دنیا کے امن و امان کے نصب العین میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔چین پاکستان فوجی تعلقات، دو نوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔اور دونوں ممالک کی مسلح افواج مشترکہ فوجی مشقوں، افرادی تبادلے، فوجی تربیت،فوجی سازوسامان اور انسداد دہشت گرد ی کے شعبوں میں دوستی اور تعاون میں اضافے کے لئے کوشش کرتی رہی ہیں۔
جناب قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی فوج کی نمائندگی کرتے ہوئے چینی فوج کے قیام کی نوےویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اور عوام چین پاک مضبوط دوستانہ تعلقات پر فخر کرتے ہیں۔