سن دو ہزار سترہ عالمی فوجی دوڑ مقامی وقت کے مطابق انتیس تاریخ کو ماسکو میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویڈیو کے ذریعے اپنا تہنیتی پیغام پھیجا۔
جناب شی نے پیغام میں کہا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر میں چینی حکومت اور مرکزی فوجی کمیشن کی نمائندگی میں رواں دوڑ کے انعقاد کی مبارک باد دیتا ہوں اور مقابلے میں شریک تمام کارکنان کے لئیے اپنی پر خلوص تمناوں کا اظہار کرتا ہوں ۔
جناب شی نے کہا کہ سن دو ہزار چودہ سے عالمی فوجی دوڑ کا تین دفعہ کامیاب انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ خطے میں
فوجی تبادلے اور تعاون کا ایک اہم طریقہ بن چکا ہے، اور یہ مختلف ممالک کے فوجی دستوں کے درمیان دوستی میں اضافے، اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی فوجی تعاون باہمی اعتماد کے فروغ، دنیا اور خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔امید ہے کہ چینی افواج متعلقہ ممالک کی افواج کے ساتھ تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے نئی پیش رفت حاصل کریں گی اور دنیا کے امن و امان کے لئے مزید خدمات سر انجام دیں گی۔
درین اثنا افتتاحی تقریب میں روسی صدر سمیت مختلف سربراہوں کے ویڈیوز بھی نشر کیے گئے۔
یاد رہے کہ عالمی فوجی دوڑ روس کی قیادت میں ایک اہم فوجی مقابلہ ہے۔رواں دوڑ انتیس جولائی سے بارہ اگست تک روس، چین، آذربائیجان،بیلارس اور قازقستان میں منعقد ہو گی، جن میں مجموعی طور پر اٹھائیس ایونٹ شامل ہیں۔