قابوچی صحرا کا چھٹا بین الاقوامی صحرائی فورم انتیس تاریخ کو چین کے علاقے اندرون منگولیاکے شہر اردوس کے قابوچی صحرا میں منعقد ہوا ۔
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس فورم کے انعقاد کےلئے بھیجے گئے ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ
صحرا زدگی کا مسلہ پوری دنیا میں رونما ہو رہا ہے ۔ اور صحرا زدگی کو روکنا ایک عظیم کام ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین نے صحرا زدگی کی روک تھام کو اہمیت دیتے ہوئے اس شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ اس طرح ایک خوبصورت چین کے قیام اور عالمی سطح پر ماحول کے تحفظ کے لئے اپنا تجربہ حاصل کیا ہے ۔ اور قابوچی صحرا اسکا ایک منہ بولتا ثبوت ہے ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ قابوچی فورم کے اپنے قیام کے بعد گذشتہ دس برسوں میں مختلف ممالک کے درمیان صحرا زدگی کے انسداد کے بارے میں تبادلہ خیال کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔ اور موجودہ فورم کا موضوع گرین بیلٹ اینڈ روڈ ، صحرا ئی معیشت سے مشترکہ مفادات، ہے ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ شرکاء فورم اپنے اپنے خیالات جمع کرتے ہوئئے گرین بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور عالمی حیاتیاتی ماحول کی بہتری کے لئیے اپنی خدمات سرانجام دیں گے ۔
چینی نائب وزیر اعظم ماکھائی نے اس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا ۔