چین اور پاکستان کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری پاکستان میں اندرونی صورتحال کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہو گی۔ چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے اٹھائیس تاریخ کو معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم کو نا اہل قرار دینے کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ایک دوست ہمسایہ ملک کی حیثیت سے چین یہ امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام فریقین ریاستی و قومی مفادات کے حوالے سے ترجیحات کا تعین کر سکتے ہیں، اپنے اندرونی معاملات کو بہتر انداز سے حل کر سکتے ہیں ،اتحاد اور استحکام بر قرار  رکھ سکتے ہیں اور معاشی و سماجی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز  کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان چاروں موسموں کی دوستی ہر آ زمائش کی گھڑی پر پوری اتری ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ  چین اور پاکستان کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری پاکستان میں اندرونی صورتحال کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہو گی۔

چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے تا کہ ایک مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے جس سے علاقائی و عالمی سطح پر امن و ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک اور عوام کے لیے ثمرات حاصل کیے جا سکیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY