مقامی وقت کے مطابق ستائیس تاریخ کی سہ پہر کو چین -روس مشترکہ بحری فوجی مشق کا پہلا مرحلہ ختم ہوا۔ ۔
مشق میں شامل چین کی بحریہ کے اہلکار اٹھارہ جون کو چین کے صوبہ ہائے نان کے شہر سان یا سے روانہ ہوئے ، اکیس جولائی کو روس کی بالٹسک بندرگاہ پہنچے ،پچیس تاریخ سے سمندر میں فوجی مشق میں شامل ہوئے ۔ سمندر میں مشق کے دوران ، چین اور روس کی بحریہ نے ایک ساتھ مل کر مختلف نوعیت کی گنز سےفائرنگ ،مشترکہ فضائی دفاع ، مشترکہ تلاش اوربچاو ، مشترکہ بورڈنگ ، حادثہ کا شکار ہون والے جہاز کے مشترکہ بچاواور سمندر میں سالڈ سامان کی بھرائی سمیت چھ اقسام کی مشقوں کو مکمل کیا ہے ۔
مشق میں شامل چینی بحریہ کے کمانڈر یو مان جیانگ نے کہا کہ موجودہ مشق کی توجہ سمندر میں اقتصادی سرگرمیوں کے دوران مختلف ممالک کو درپیش دہشت گردانہ دھمکی اور مشترکہ بچاو پر مرکوز تھی ۔ مشق میں فریقین نے اپنے جدید جنگی جہازوں کو بھیجا ہے ۔
اس کے علاوہ ،موجودہ مشق سے دونوں کی مشترکہ طور پر سمندری خطرات کے مقابلے کی صلاحیت کو بہتر کیا گیا ہے اور مشترکہ کارروائی کے اہتمام اور کمانڈ کے معیار کو بھی بلند کیا گیا ہے ۔دونوں ممالک کی بحریہ کی روایتی دوستی کو بھی گہرا کیا گیا ہے ۔