چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں برکس ممالک کے قومی سکیورٹی امور کے اعلی سطحی نمائندوں کے ساتویں اجلاس میں شریک مختلف وفود کے سربراہوں سے ملاقات کی۔
صدر شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ برکس ممالک مشترکہ مفادات اور مشترکہ اہداف کے باعث اکٹھے ہیں۔ اگر ہم برکس جذبات کی بنیاد پر مزید قریبی برکس تعلقات کو فروغ دیں گے، تو ہم ضرور برکس تعاون کے دوسرے عشرے کے روشن مستقبل کا خیر مقدم کریں گے۔
صدر شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین کا موقف ہے کہ عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے عالمی معیشت کی پائدار ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کی جانی چائیے۔ ترقی کے ذریعے بنیادی طور پر دہشت گردی سمیت عالمی مسائل کو حل کیا جاسکے گا۔