برکس ممالک کا ٹیکس تعاون کی پہلی یاداشت پرچین میں دستخط

0

برکس ممالک کے ٹیکس  کمشنرز کی  کانفرنس ستائیس تاریخ کو چین کے شہر ہانگ چو میں منعقد ہوئی ۔برکس کے  پانچوں  ممالک کے ٹیکس اداروں کے  اعلی اہلکاروں  نے برکس ممالک کے درمیان ٹیکس  تعاون سے متعلق  نظام  کی  پہلی دستاویز یعنی برکس ممالک کے ٹیکس تعاون کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ  سرکاری دستاویز کے ذریعے برکس ممالک کے ٹیکس تعاون کو نظام کے سطح پر پہنچاناہے۔اور یہ سمجھا جاسکتا ہےکہ ٹیکس کے لحاظ سے برکس ممالک کے راہنماوں کی شیا من ملاقات کے لئے تیاری کی جارہی ہے۔
کانفرنس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں موجودہ کانفرنس سے  حاصل شدہ آٹھ نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ پہلا، برکس ممالک میں ٹیکس کے امور میں تعاون کا نظام قائم کیا گیا ہے۔دوسرا، عالمی ٹیکس اصلاحات کے نتائج پر عمل درآمد اور  چیلینجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے اتفاق رائے کو گہرائی تک پہنچایا گیا ہے۔ تیسرا، ٹیکس اطلاعات کے تبادلے کے تعاون کے حوالے سے  یکساں خیال حاصل کیا گیا ہے۔ چوتھا ، باہمی رابطوں کے طریقہ کار کی  کارکردگی کو بلند کرنے سے متعلق  یقین دہانی کرائی گئی ہے۔پانچواں، ٹیکس کےمجموعہ اور انتظام کی صلاحیت کی تعمیر کے تعاون کا منصوبہ مرتب کیا گیا ہے۔ چھٹا، ٹیکس پالیسی اور ٹیکس کے مجموعہ اور انتظام کو  ہم آہنگ  کرنے کا راستہ بنایا گیا ہے۔ساتواں، ٹیکس میں اضافے کی مشترکہ اپیل پیش کی گئی ہے۔ آٹھواں، ٹیکس  تجربات کو شیئر کرنے کے  نظام کی تعمیر کو فروغ دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY