چین کا امریکہ پرغیر محفوظ ، غیر پیشہ ورانہ اور غیر دوستانہ فوجی اقدامات روکنے پر زور

0

تیئس جولائی کو بحیرہ مشرقی چین کے اوپر  چینی اور امریکی فوجی جہازوں کے ایک دوسرے کے  بہت  نزدیک آ نے  کے واقعہ پر پچیس تاریخ کو  چین نے امریکہ پر زور دیا کہ غیر محفوظ ، غیر پیشہ ورانہ اور غیر دوستانہ  اقدامات سے باز رہا جائے۔ چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان رین گو چیانگ نے کہا کہ چینی پائلٹ کا اقدام  جائز، ضروری اور پیشہ ورانہ تھا۔
ترجمان کے مطابق امریکی جاسوسی جہاز  نے چین کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تحفظ کے اقدامات کو نقصان پہنچاتے ہوئے  دونوں ملکوں کے پائلٹس کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔رین نے امریکہ پر زور دیا کہ اس قسم کے خطرناک فوجی اقدامات سے باز رہا جائے ، امریکہ کو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے مثبت اقدامات کرنے چاہیے۔اس سے قبل چوبیس تاریخ کو امریکہ کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا تھا کہ دو  چینی جنگی جہازوں نے غیر محفوظ طریقے سے امریکی جنگی جہاز کا راستہ روکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY