پچیس تاریخ کو نئی دہلی میں بھارت کے نو منتخب صدر رام ناتھ کووند نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔
اسی دن رام ناتھ کووند نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ارب پچیس کروڑ بھارتی عوام کی نمائندگی کرتا ہوں ۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے ۔ میں معتدل رویے سے اس عہدے کو سنبھالوں گا اور میں بھارتی عوام کا یہ ذمہ داری مجھے دینے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔
بھارت کے نائب صدر حامد انصاری، وزیراعظم نریندر مودی اور حزب اختلاف کی رہنما سونیا گاندھی سمیت کئی اعلی سماجی و سیاسی شخصیات حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ رام ناتھ کووند نے رواں ماہ سترہ تاریخ کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں پینسٹھ فی صد ووٹ حاصل کئے اور بھارت کے چودہویں صدر بنے۔ اور وہ بھارت کی تاریخ میں دوسرے دلت صدر ہیں