چین-بنگلہ دیش سرمایہ کاری فورم اگست میں بیجنگ میں منعقد ہوگا

0

چین -بنگلہ دیش سرمایہ کاری   فورم اگست میں بیجنگ میں منعقد ہوگا۔اس فورم کے لیے ایک میڈیا پروموشن چوبیس تاریخ کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہوئی ۔
چین-بنگلہ دیش سرمایہ کاری   فورم اکیس اگست کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔فورم میں دونوں ملکوں کے سرکاری عہدیداران ،صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سمیت تین سو  سے زیادہ شخصیات شرکت کریں گی۔شرکاء دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے تحت تعاون کے مواقعوں  پر بحث کریں گے۔بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ ،بنگلہ دیش کی حکومت اور صنعتی اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ اس فورم میں شرکت کریں گے۔
بنگلہ دیش میں چینی سفارتخانے کے اقصادی و تجارتی قونصلر  لی گوانگ جون نے میڈیا پروموشن کے موقع پر  کہا کہ حالیہ برسوں میں زیادہ سے زیادہ چینی سرمایہ کار بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری  کر رہے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ بنگلہ دیش چینی سرمایہ کاروں کے لیے مزید ترجیحاتی پالیسی اپنا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین بنگلہ دیشی سرمایہ کاروں کے چین میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ چین -بنگلہ دیش سرمایہ کاری  فورم کا  چین کی بین الاقوامی تجارت کے فروغ کی کونسل اور یورو منی کانفرنس  نے مشترکہ طور پر اہتمام کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here