برکس ممالک کی سلامتی امور کےحوالے سے اعلی نمائندوں کا ساتواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہو گا

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے چوبیس تاریخ کو اعلان کیا کہ برکس ممالک کی سلامتی امور کےحوالے سے  اعلی نمائندوں کا ساتواں اجلاس ستائیس تا اٹھائیس  تاریخ کو  بیجنگ میں منعقد ہو گا ۔چین کے ریاستی کونسلر یانگ جے چھی اس اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ 
لو کھانگ نے کہا کہ یہ اجلاس رواں سال چین کے برکس ممالک کےمیزبان ملک کی ذمہ داری سنبھالنے کے دوران  سلسلہ وار اجلاسوں میں سے ایک ہے ۔ جنوبی افریقہ کے وزیر برائے سلامتی ڈیوڈ ماہلوبو     ، برازیل کے وزیر برائےانتظامی سیکورٹی سرجیو ایچیگوئن     ،روس کی سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیوو    اور بھارتی قومی سلامتی  کے مشیر  اجیت دوول نےاس اجلاس میں شریک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ 
لو کھانگ نے کہا کہ برکس ممالک کی سلامتی امور کےحوالے سے اعلی نمائندوں کا اجلاس سیاست اور سلامتی کےشعبے میں برکس ممالک  کے تعاون کا اہم پلیٹ فارم ہے ۔ اس سے برکس ممالک کو اسٹریٹجک صلاح ومشورہ ، سیاسی باہمی اعتماد کے اضافے اور عالمی امور میں اپنے اثرات کی بلندی میں مدد مل سکتی ہے ۔ مختلف فریقوں کےاتفاق رائے کے مطابق ، موجودہ اجلاس میں عالمی انتظامیہ ، انسداد دہشت گری ، نیٹ ورک کی سیکورٹی ، توانائی کی سیکورٹی ،عالمی و علاقائی مرکزی معاملے اور  ملکوں  کی سیکورٹی اور ترقی سمیت موضوعات پر بات چیت کی جائے گی ۔ 
لو کھانگ نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ موجودہ اجلاس سے مشترکہ مفادات کا مزید تحفظ کرتے ہوئے سیاست اور سلامتی کے شعبے میں برکس ممالک کے تعاون کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔ اور اس سے ستمبر میں برکس ممالک کے سربراہوں کی ملاقات کی تیاری میں بھی مدد ملے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here