ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے قیام کی تقریب کا بیجنگ میں انعقاد

0

چوبیس تاریخ کو ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن یعنی اے ایف سی اے کے قیام کی تقریب بیجنگ میں منعقد  ہوئی ۔ اب تک ستائیس ممالک کے ایک سو سات مالیاتی ادارے اے ایف سی اے کے ممبران میں شامل ہیں۔
علاقائی نوعیت عالمی غیر سرکاری اور غیر منافع بخش
 سماجی تنظیم کی حیثیت سے اے ایف سی اے ایشیائِی  مالیاتی اداروں کے لئے تبادلوں  اور تعاون کے پلیٹ فارم کی تعمیر پر گامزن رہے گی ۔اس کے ساتھ ہی ساز گار انتظامات  کے ذریعے تمام اراکین ایسوسی ایشن کا مشترکہ طور پر انتظام کرسکیں گے اور ایسوسی ایشن کی سروسز  اور فوائد  حاصل کر سکیں گے۔
چین کے نائب وزیر اعظم ما کیئے نے  افتتاحی  تقریب میں کہا کہ اے ایف سی اے کا قیام دو ہزار پندرہ میں بوآؤ ایشیائی  فورم کے سالانہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اپیل پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے۔اور ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے بعد چین کی اپیل کے تحت قائم کی گئی  ایک اور علاقائی نوعیت کی مالیاتی تنظیم ہے۔جوبڑی اہمیت  کی حامل ہے

SHARE

LEAVE A REPLY