چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی فوجیں واپس بلائے جو غیر قانونی طریقے سے چین کی سرحد پار کر کے چینی حدود میں داخل ہوئی ہیں ۔ چین اپنی علاقائی حدود کا ہر طریقے سے دفاع کرے گا ۔چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی فوج نے علاقے کی ابتدائی معلومات اور جوابی کاروائی کا ابتدا میں جائزہ لیا ہے اور بھارتی فوج نے چین بھارت سرحد کو جون کے وسط میں عبور کیا اور ڈوکلان کے علاقے میں چینی کی طرف سے سڑک کی تعمیر میں مداخلت کی اورکام کو روک دیا ۔
اس مسئلے کے ابتدائی حل کے طور پر ہم بھارت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کے اس علاقے سے جلدی اپنی فوج واپس بلائے۔ اور وہ اس غلطی کو درست کرنے کے لئیے ٹھوس اقدامات اختیار کرے تا کہ بعد کے افسوس سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کےسرحد پر ا من کے لئیے دونوں ممالک کو مل کر کوشش کرنا ہوں گی ۔
چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کے وہ خیالی دنیا میں رہنے سے گریز کرے ۔ چینی فوج کی 90 سالہ تاریخ نے یہ بات ثابت کیا ہے کہ ہمارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو محفوظ رکھنے کے لیے ہماری فوجی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہمارا عزم کبھی نہیں ڈگمگایا’۔ ترجمان چینی وزارت دفاع کامزید کہنا تھا کہ ‘چینی فوج کے مقابلے میں کسی پہاڑ کو ہلانا زیادہ آسان ہے‘