ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے قیام پر چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کا تہنیتی پیغام

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چوبیس تاریخ کو ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے قیام کی کانگرس کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔جس میں انہوں نے نشاندہی کی کہ مستحکم اور موثر مالیاتی نظام کا قیام دنیا کی معیشت کی پائیدار ترقی کی اہم بنیاد ہے۔چین ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے قیام کی مثبت طور پر حمایت کرتا ہے۔باہمی رابطوں اور تعاون ،مشترکہ انتظام اور شراکت داری کے مقصد پر علاقائی مالیاتی وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا اور مختلف ممالک خاص طور پر نئی معیشتوں کی ترقی کی حمایت  کی جائے گی۔چین متعلقہ فریقین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے مشترکہ مشاورت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے ایشیائی مالیاتی تعاون ایسوسی ایشن طاقتور حمایت فراہم کرسکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY