عالمی رینکنگ ادارہ سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے حال ہی میں ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹ منٹ بینک یعنی اے آئی آئی بی کی طویل المدتی کریڈٹ کی درجہ بندی کو تھری اے قرار دیا جب کہ مختصر مدت کے لیے کریڈٹ کی درجہ بندیA-1+ قرار دی ہے۔مستقبل کی درجہ بندی مستحکم رہے گی۔
سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے کہا کہ اے آئی آئی بی کے ابتدائی ستاون اراکین میں تقریباً تھری اے حاصل کردہ دنیا کے تمام خودمختار ادارے شامل ہیں۔یہ شروع میں ہی دنیا میں سب سے بڑے کثیرالطرفہ قرض دینے والے اداروں میں شامل ہے۔
سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے کہا کہ اے آئی آئی بی کی اہمیت کو ایشیا میں بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے لیے مضبوط سرمایہ کاری کی ضروریات کا سہارا حاصل ہے۔آنے والے تین سے پانچ برسوں میں اے آئی آئی بی کی صلاحیت کو نمایاں طور پر توسیع دی جائے گی اور کارکردگی بہت مضبوط ہو جائے گی۔
سٹینڈرڈ اینڈ پورز کے مطابق شیئر ہولڈرز کی طاقتور حمایت اے آئی آئی بی کی کارکردگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک کلیدی عنصر ہے۔جی ٹونٹی میں سے سترہ ممالک سمیت اسی ممالک یا علاقے بڑی مقدار کے فنڈ سے ایک نئے ادارے کی حمایت کررہے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ اے آئی آئی بی کو مستقبل میں بھی مسلسل حمایت حاصل ہوگی۔