مقامی وقت کے مطابق بائیس تاریخ کی صبح چین اور روس کی “جوائنٹ سی ۲۰۱۷” نامی فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب روس کی بالتیسک پورٹ میں منعقد ہوئی۔چینی نیوی کے نائب کمانڈر اور مشترکہ مشقوں کے ڈائریکٹر تیان چونگ نے افتتاحی خطاب کیا اور روسی نیوی کے نائب کمانڈر اور ڈائریکٹر الیگزینڈر فیدوتینکوونے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور فوجی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ۔
تیان چونگ نے کہا کہ چین اور روس کی جوائنٹ سی سلسلہ وار فوجی مشقیں چین اور روس کے جامع اسٹریٹجک
تعاون کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا حقیقی قدم ہیں ، اور یہ دونوں ممالک کی افواج خاص طور سے بحریہ کے تبادلوں اور تعاون کو گہرائی تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔یہ دونوں ممالک کے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لئے فائدہ مند ہے۔چھ سالوں میں چین اور روس کی افواج کے درمیان اعلی اعتماد قائم ہوا ہے۔قریبی تعاون کیا جارہا ہے۔فوجی مشقوں اور تبادلوں کے پیمانے کو مسلسل توسیع دی جارہی ہے اور اسے مضبوط بنایا جا رہا ہے اور نمایاں کامیابیاں بھی حاصل کی گئی ہیں۔رواں سال دونوں افواج بحریہ کے حقیقی تعاون کے معیار اور مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیت کو نئی بلندی تک پہنچائیں گی۔
الیگزینڈر فیدو تینکوو نے کہا کہ دو ہزار بارہ سے چین اور روس کی جوائنٹ سی نامی سلسلہ وار فوجی مشقوں کے انعقاد کے بعد سے اب تک فوجی مشقوں کے مضامین اور مندرجات مزیدپیچیدہ ہوئے ہیں اور ان میں مہارت حاصل ہورہی ہے ۔چین اور روس کا تعاون بھی مزید گہرا ہورہا ہے۔جوائنٹ سی ۲۰۱۷ فوجی مشقوں سے چین اور روس کے بحری تعاون کو فروغ دیا جاے گا اور دونوں افواج کے مخلص دوستانہ تعلقات کومضبوط بنایا جائے گا۔