چین کے صدر شی جن پھنگ سمیت دیگر اعلیٰ قیادت کا پیپلز لبریشن آ رمی کی جانب سے منقعدہ نمائش کا دورہ

0

رواں برس یکم اگست کو  چین کی پیپلز لبریشن آ رمی کے قیام کو نوے برس  مکمل ہو جائیں گے۔اسی حوالے سے اکیس تاریخ کو چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سمیت دیگر اعلیٰ قیادت نے پیپلز لبریشن آ رمی کی جانب سے بیجنگ کے ملٹری میوزیم میں منقعدہ نمائش کا دورہ کیا۔ چینی صدر نے اس موقع پرعالمی معیار کی ایک بہترین فوج کے قیام کے لیے  کوششوں پر زور دیا ۔

جناب شی نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں  گزشتہ نوے برسوں میں قومی خود مختاری ، عوامی آ زادی ، قومی خوشحالی اور لوگوں کی خوشی میں فوج کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے درخشاں ماضی کو یاد رکھنا چاہیے۔جناب شی نے عوام سے کہا کہ وہ  چینی خصوصیات کے حامل سماجی نظام و ثقافت ، راستے  اور  نظریے پر اپنے مضبوط اعتماد کا اظہار کریں اور قومی نشاتہ ثانیہ کے چینی خواب کی تکمیل کے لیے کوشش کریں۔

مذکورہ نمائش میں  پیپلز لبریشن آ رمی کے  جنگی کردار ، تاریخی واقعات ، فیصلہ سازی کے عمل  اور گزشتہ نوے برسوں کے دوران حاصل شدہ کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نمائش میں ایک ہزار تصاویر  ، تیرہ سو  باقیات ، فن پارے ، فوجی آ لات  اور دسری اشیاء رکھی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here