چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے بیس تاریخ کو بیجنگ کی رسمی کانفرنس میں کہا کہ ایشیائی مالیاتی تعاون کی ایسوسی ایشن کے قیام کی تقریب چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔چین اس پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔اس وقت کل ایک سو سات ادارے اس ایسوسی ایشن کے ممبر بنے ہیں۔
لو کھانگ نے کہا کہ مارچ دو ہزار پندرہ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں ایشیائی مالیاتی اداروں کے تعاون کا ایک پلیٹ فارم بنانے کی تجویز پیش کی ۔بعدمیں وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ایشیائی مالیاتی تعاون کی ایسوسی ایشن بنانے کی تجویز پیش کی۔
چینی وزرات خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ چینی رہنما کی تجویز کو دنیا کے مالیاتی اداروں کی طرف سے حمایت اور مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے۔
لو کھانگ نے کہا کہ ایشیائی مالیاتی تعاون کی ایسوسی ایشن گیارہ مئی کو باقاعدہ طور پر قائم ہوئی اور اس کا صدر دفتر بیجینگ میں ہے ۔ یہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم کے ثمرات میں سے ایک ہے۔
چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا کہ امید ہے کہ ایسوسی ایشن رابطے ، تعاون ، مشترکہ انتظام اور اشتراک کے اہداف کے مطابق علاقائی و عالمی مالیاتی منڈی کے استحکام کے تحفظ کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی۔