بیس تاریخ کی سہ پہر کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ محمد سے ملاقات کی ۔ وانگ ای نے کہا کہ حالیہ صورت حال میں مختلف فریقوں کو تحمل کو اپناتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہیئے تاکہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نیا اتفاق رائے کر سکیں ۔
وانگ ای نے کہا کہ چین کو یقین ہے کہ خلیجی ممالک کے پاس موجودہ صورت حال کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہے ۔ اور وہ خلیج تعاون کونسل کے تحت تنازعے کو حل کر سکیں گے ۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرتےہوئے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیئے اور سیاسی اور سفارتی طریقے سے مسائل کو حل کرنے کے مثبت اشارے کا اظہار کرنا چاہیئے ۔ خلیجی ممالک مشترکہ انسداد دہشت گردی کی بنیاد پر باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی امور میں عدم مداخلت کے اصول کے مطابق اپنی اپنی عالمی ذمہ داری کو پور ا کرسکیں گے ۔ کھلی بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کا طریقہ ڈھونڈیں گے ۔ اگر مختلف فریق چین کی مدد چاہیں تو چین پرامن مذاکرات کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے ۔
قطر کے وزیر خارجہ محمد نے کہا کہ قطر کو امید ہے کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جا سکے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ قطر موجودہ بحران کو حل کرنے کے لیے مختلف فریقوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرنا چاہتا ہے تاکہ باہمی اعتمادکو قائم کیا جا سکے ۔ اس کے علاوہ قطر چین کے ساتھ روابط کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور قطر کو امید ہے کہ چین اس معاملے میں مزید مثبت کردار ادا کرے گا۔