چین میں غربت کے خاتمے کے سلسلے میں روایتی ثقافت کا اہم کردار

0

چین کے جنوب مغرب  میں واقع  کوانگ سی جوانگ قومیت کے خود اختیار علاقے کی روایتی ثقافتی ورثوں  کی بہتات  موجود ہے۔ان میں جوان قومیت کی کشیدہ کاری چین کی چار سب سے مشہور کشیدہ کاریوں میں شامل ہے۔جس کی تاریخ دو ہزار سال پرانی ہے۔گزشتہ برسوں میں کوانگ سی میوزیم اور  جوانگ قومیت کی کشیدہ کاری کے ثقافتی مرکز نے  مقامی کسانوں کے لئے کشیدہ کاری کے تربیتی سینٹرز قائم کئے یوں  روایتی ثقافتی ورثے کے نمونے کو محفوظ رکھنے  کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور خاص طور پر غریب کسانوں کو غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں بھی بڑی مدد ملی ہے۔

علاقےمیں لون جو کاونٹی کے من زون گاون  میں مذکورہ ایک تربیتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔گاوں کی بے روزگار کسانوں ، خاص طور پر خواتین کو جوان کشیدہ کاری کی خصوصی مفت تربیت دی گئی۔ مرکز کے اہلکار نے بتایا کہ ماضی میں ان خواتین کی ماہانہ آمدنی تین سو یوان کے لگ بھگ رہی ۔ تربیت کے حصول کے بعد  ان کی ماہانہ آمدنی ایک ہزار دو سو یوان تک جا پہنچی ہے۔

مرکز کے سربراہ وو وے فن نے یہ امید ظاہر کی  کہ حکومت جوان کشیدی کاری کی ترقی کے عمل میں زیادہ امداد و حمایت فراہم کریگی ، جوان کشیدہ کاری کے ڈیزائن  کے معیار کو مزید بلند کیا جائے تاکہ متعلقہ مصنوعات زیادہ وسیع پیمانے میں استعمال کی جا سکیں ۔ اور جوان کشیدہ کاری کی ثقافت کو زیادہ لوگوں  کو روشناس کرایا جائے تاکہ لوگوں کو روایتی ثقافت کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل ہو سکیں اور  ثقافتی ورثے کی حفاظت  کے عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہو جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here