پہلے چین۔امریکہ جامع معاشی مذاکرات انیس جولائی کو امریکہ کے شہر واشنگٹن میں منعقد ہوئے ۔ چین کے نائب وزیر خزانہ جو گوانگ یو نے مذاکرات کے بعد کہا کہ فریقین نے چین امریکہ اقتصادی تعاون کا ایک سالہ منصوبہ طے کیا ہے۔ اور فریقین ابتدائی فصل کے حصول کے لیے بھر پور کوشش کریں گے ۔
جو گوانگ یو نے کہا کہ چین امریکہ جامع معاشی مذاکرات سے حاصل کردہ سب سے بڑا ثمر یہ ہے کہ فریقین کی تجارتی ٹیموں نے ایک دوسرے کے سمجھنے اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا ہے ۔
مذاکرات کے دوران ،چین اور امریکہ نے معیشت کے شعبے میں ایک سالہ تعاون کے منصوبے کے بارے میں بات چیت کی اور مستقبل میں ابتدائی فصل کے حصول کے لیے دونوں فریق بھرپور کوشش کریں گے ۔ جو گوانگ یو نے کہا کہ اس منصوبے میں میکرو اقتصادی پالیسی ، تجارت ، سرمایہ کاری اور عالمی معیشت اور عالمی اقتصادی انتظامیہ سمیت مختلف شعبے شامل ہیں ۔
چین کو امید ہے کہ اس ڈھانچے کے تحت چین اور امریکہ کے تعاون کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔ اور چین امریکہ کے اقتصادی تعاون کی ترقی کی بنیاد پر چین امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں موجود مسائل کو بھی حل کیا جا سکے گا ۔