چینی وزیر اعظم کی فلسطینی صدر سے ملاقات

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے انیس تاریخ کو بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ کے قیام امن پر بڑی توجہ دیتا ہے اور اس کی مثبت طور پر حمایت کرتا ہے۔چین

Palestinian President Mahmoud Abbas (L) and Chinese President Xi Jinping shake hands during a signing ceremony at the Great Hall of the People in Beijing.

فلسطینی عوام کی جانب سے  فلسطینی قوم کے قانونی حقوق کے لیے کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پرامن اور محفوظ  مشرق وسطیٰ خطے اور دنیا کے امن و اسستحکام کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین امن مذاکرات کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہےگا۔

لی کھ چھیانگ نے نشاندہی کی کہ امن اور ترقی ایک دوسرے کی پیشگی شرط اور ضمانت ہیں ۔چین فلسطین کے ساتھ حقیقت پسندانہ تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہے تاکہ فلسطین کی اقتصادی ترقی و عوامی زندگی کی بہتری کو فروغ دیا جا سکے ۔

محمود عباس نے کہا کہ فلسطین اور چین کے مابین باہمی مفاہمت اور اعتماد موجود ہے  اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی بخوبی جاری ہیں۔فلسطین چین کی جانب سے  امداد و حمایت کا شکرگزار ہے۔فلسطین چین کے ساتھ دوستانہ  تعلقات کو فروغ دینے پر تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY