خلیجی علاقے کےموجودہ بحران کےبارے میں چین کا موقف

0

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے انیس تاریخ کو  بیجنگ میں متحدہ عرب امارات کے  منسٹر آف اسٹیٹ  سلطان  الجابر سے ملاقات کی اور  خلیجی علاقے کے موجودہ بحران کے بارے میں چین کے موقف پر روشنی ڈالی۔

جناب وانگ نے کہا کہ   خلیج  کا استحکام ،  جی سی سی کی وحدت،انسداد دہشت گردی کے خلاف یکساں موقف اور  اقدامات،  خطے کے ممالک  اور بین الاقوامی برادری کےمفادات سے مطابق رکھتا ہے۔ خلیجی ممالک کے ایک اچھے دوست، ایک اچھے پارٹنر کے طور پر،  چین  کو  امید اور  یقین ہے کہ خلیج کے بحران کو مناسب طریقے سے حل کیا جا سکے گا ۔چین کی پوزیشن کو تین پوائنٹس میں تلخیص کیا جا سکتا ہے۔ اول چین  سیاسی اور سفارتی تصفیہ کی حمایت کرتا ہے، تمام فریقوں کو  بین الاقوامی تعلقات کے معیار کے مطابق عمل کرنا چاہئے اور  ان سے متعلقہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

چین عرب طریقہ کار کے مطا بق  جی سی سی کے فریم ورک کے اندر موجودہ اختلافات کو حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔اور  سوئم ، چین متعلقہ فریقوں کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتا ہے ۔ سب سے پہلے انسداد دہشت گردی کے امور پر اتفاق رائے طے کیا جانا چاہیے اور  اس بنیاد پر دیگر مسائل پر مشورہ کیا جائے ۔ چینی وزیر خارجہ نےکہا کہ چین کو یقین ہے کہ  متعلقہ فریق موجودہ بحران کو حل کر سکیں گے ۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے چین متعلقہ ملکوں کے ساتھ قریبی تعاون کرنے پر تیار ہے۔

ادھر جناب سلطان الجابر  نے کہا کہ متحدہ عرب امارات خلیجی بحران پر چین کے منصفانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے چینی وزیر خارجہ کی  پیش کردہ مذکورہ تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ  امارات چین کے ساتھ متعلقہ امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھیگا۔

بات چیت میں دونوں فریقوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر ،توانائی، صنعتی زونز اور  بندرگاہوں کے امور پر  دونوں فریقوں کے تعاون سمیت  دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY