بھارت فوجی اہلکاروں کے سرحد عبور کرنےکو پالیسی نہ بنائے: چینی وزارت خارجہ

0

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے اٹھارہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین بھارت پر زور دیتا ہے کہ بھارت کسی مقصد پر عملدرآمدکے لیے فوجی اہلکاروں کے سرحد عبور کرنے کو پالیسی نہ بنائے۔ جناب لو کانگ نے کہا کہ بھارتی سرحدی محافظین کے غیرقانونی سرحد پار کرنے کے واقع پر عالمی برادری کی جانب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے بعض ممالک کے چین میں تعینات سفارت کاروں کے لیے یہ واقعہ تشویش ناک ، غیر متوقع اور نا قابلِ فہم تھا اور انہوں نے سفارتی ذرائع سے اس کی چین سے توثیق کی۔چینی وزارت خارجہ چین میں موجود سفارتی اداروں سے مشترکہ دلچسپی کے امور پر قریبی تبادلے کو برقرار رکھتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ واقعہ بہت واضح ہے۔چینی بھارتی سرحد پر واقع سکم علاقہ چین اور بھارت کی مشترکہ تسلیم شدہ سرحد ہے۔اس واقعہ کا لب لبا ب یہ ہے کہ بھارتی فوج غیر قانونی طریقے سے چینی بھارتی سرحد سکم کے علاقے سے پار کر کے چینی سرحد میں داخل ہوئِی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو صورتحال کو سمجھنا چاہیئے اور سرحد پار کرنے والوں کو بھارت میں واپس بلانا چاہیئے تاکہ غلط راستے پر زیادہ آگے نہ بڑھا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY