رواں سال موسم گرما میں تین کروڑ چینی سیاح غیرممالک میں سیر کریں گے

0

چین کے سیروسیاحت کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سی ٹرپ کی جاری کردہ ایک رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ رواں سال کے موسم گرم میں تین کروڑ چینی سیاح غیرملکی سیاحت کریں گے جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔تھائی لینڈ اور جاپان سب سے مقبول سیاحتی مقامات ہیں جب کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک یا علاقے بھی مقبول ہوتے جا رہے  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسم گرم میں چینی سیاحوں کے سب سے مقبول سیاحتی مقامات میں تھائی لینڈ،جاپان ، سنگاپور،امریکہ ،انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس انیشیٹو سے وابستہ علاقے جن میں مشرق وسطی یورپ،وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا شامل ہیں  بھی چینی سیاحوں کی پسندید گی حاصل کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو ہزار سولہ میں غیرملکی سیر کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد بارہ کروڑ بیس لاکھ تک جا  پہنچی  تھی جو دنیا میں نمبر ون پر رہی۔اس کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک میں چینی سیاحوں کے اخراجات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔دوہزار سولہ میں چینی سیاحوں کی جانب سے دوسرے ممالک میں اخراجات کی کل مالیت ایک کھرب نو ارب اسی کروڑ امریکی ڈالرز بنی۔اندازے کے مطابق رواں سال کے موسم گرما میں دوسرے ممالک میں چینی سیاحوں کے فی کس اخراجات سات ہزار چینی یوآن بنیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here