چین کے دارالحکومت بیجنگ سے سنکیانگ کے ارمچی تک ایک نئی تیزرفتار شاہراہ کی تکمیل سے فاصلے میں تیرہ سو کلومیٹر کمی

0

پندرہ تاریخ کو بیجنگ سے سنکیانگ تک ایک نئی تیزرفتار شاہراہ مکمل طور پر استعمال ہونے لگی ہے۔ پندرہ تاریخ کو اس شاہراہ کے تین حصے ، جو کہ بیشتر صحرائی علاقے سے گزرتے ہیں، کے استعمال کا آغاز ہوا۔نئے استعمال ہونے والے اس تیزرفتار شاہراہ کے تین حصے چین کے انر منگولیا،صوبہ گانسو،سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں ہیں جس کی کل لمبائی بارہ سو کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بیجنگ ، انر منگولیا،صوبہ گانسو اور سنکیانگ کو ملانے والی یہ نئی شاہراہ سب سے آسان ہے ۔

اس شاہراہ کی کل لمبائی 2768 کلومیٹر ہے اور یوں سڑک کے ذریعے بیجنگ سے ارمچی تک کے کل فاصلے میں تقریباً ایک ہزار تین سو کلومیٹر کی کمی ہوئی۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ اور دوسرے اہم شہروں کو منسلک کرنے والی کل سات قومی درجے کی تیزرفتار شاہراہیں ہیں۔

دو ہزار سولہ کے اواخر تک چین میں زیر استعمال تیزرفتارشاہراہوں کی کل لمبائی ایک لاکھ اکتیس ہزار کلومیٹر بنی جو دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY