چین میں مالیاتی اصلاحات کے منصوبے کا اعلان

0

بیجینگ : چین میں  ہفتے کے روز  مالیاتی شعبے کے حقیقی  معیشت کو فروغ دینے اور منظم خطرات کے تحفظ کے حوالے سے اصلاحات کا اعلان کیا  گیا۔

ہفتے کے روز دو روزہ نیشنل فنانشل ورک کانفرنس ختم ہوئی۔ چین کےصدر چی جن پھنگ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مالیاتی شعبے میں قائدانہ کردار کو مضبوط کیا جائے۔ ترقی کےساتھ ساتھ  استحکام کو برقرار رکھنے کے بنیادی اصول پر کاربند رہاجائے اور مالیاتی ترقی کے قوانین کا احترام کیا جائے۔

یہ کانفرنس انیس سو  ستانوے سے ہر پانچ سال بعد منعقد ہورہی ہے۔اور اس کانفرنس کو مالیاتی اصلاحات کے حوالے سے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

کانفرنس میں تین اہم اہداف پر بات چیت کی گئی ہے۔  اِن اہداف میں  مالیاتی شعبے کا حقیقی معیشت کے لیے کام کرنا، مالیاتی خطرات کو کم کرنا، اور مالیاتی اصلاحات کی ہمہ گیریت شامل ہیں۔

صدر چی جن پھنگ نے کہا کہ مالیاتی شعبے کا حقیقی معیشت کے لیے کام کرنا ہی اس شعبے کا بنیادی فرض اورمقصد  ہے ۔ اور یہی  مالیاتی خطرات کو کم کرنے کے لیے بھی ایک بنیادی طریقہ کار ہے

اُنہوں نےمزید کہا کہ فنانشل سیکٹر کو   اپنی خدمات اور معیار کو بہتر کرنا چاہیے۔ اور معیشت کے بڑے اور کمزو ر ایریاز اور سماجی ترقی کے لیے وسائل کا استعمال کرناچاہیے۔

صدر چی جن پھنگ نے کہا کہ براہِ راست سرمایہ کاری  کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جائے گا ۔ جب کہ با لواسطہ سرمایہ کاری  کے ڈھانچے کو بڑے سرکاری بینکس کے تزویراتی  بدلاو اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے بینکس اور نجی فنانشل اداروں کے فروغ  کےذریعے  تو سیع دی جائے گی

ایک معاشی تجزیہ کار لی ہوئی یانگ کا کہنا ہے کہ فنانشل سیکٹرکے کردار کا بار بار اعادہ اس سیکٹر کی ترقی کی سمت  کو ظا ہر کرتا ہے جبکہ  براہ راست سرمایہ کاری پر زور دینا  بانڈ اور  سٹاک مارکیٹ کے لیے فائدہ مند ہے۔

صدر چی جن پھنگ نے کہا کہ   مالیاتی اصلاحات  کا بنیادی مقصد منظم  مالیاتی خطرات کو کم کرناہے  اور حکومت کو  اس کی نگرانی، اس حوالےسے انتباہ کے اجراء اور اس  کے خطرات سے بروقت نمٹنا چاہیے۔  اُنہوں نے کہا کہ چین  مالیاتی شعبے کے حوالے سے قوانین اور قواعد وضوابط  بنائے گا۔ محتاط مالیاتی اقدامات کو فروغ دے گا۔ اور عملی اور طریقہ کار کے حوالے سے قواعد تشکیل دے گا۔

حکومت  دانشمندانہ  مالیاتی پالیسی سے غیر حقیقت پسند منافع  کے رجحان سے معیشت کو آزاد کرے گی۔  اور سرکاری کاروباری اداروں میں  غیر حقیقی منافع  کو ترجیحی بنیاد پر کم کرے گی۔

ملک میں مالیاتی اصلاحات ،  قواعدو ضوابط، نگرانی کے عمل میں  ظاہر ہونے والی کمزوریوں کی اصلاح  کے حوالے سے کام  کیا جائے گا۔

صدر چی جن پھنگ نے کہا کہ ملک میں  ریاستی کونسل کے تحت  مالیاتی استحکام اور ترقی کی نگرانی کے  لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔ اور مرکزی بینک محتاط مالیاتی انتظامات  اورمنظم خطرات  کی کمی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

بینک آف کمیونیکیشن کے چیف اکانومسٹ  لیئن پنگ کا کہنا ہے کہ ریاستی کونسل کے تحت  کمیٹی سے  مالیاتی قواعد کی بہتری اورمختلف مالیاتی سروسز کی جانب سے پیش آنے والے چیلینجز  کو بہتر انداز میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ مالیاتی شعبے میں اصلاحات چین کے اندرونی حالات  کے مطابق ہونی چاہییں اور تمام مالیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائےگی۔

صدر چی جن پھنگ نےکہا  کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت  اپنی مارکیٹ کو مزید  کھولے گی تا کہ چینی یوان کو بین الاقوامی  سطح پر ترقی دی جائے ۔

چین کے وزیر اعظم نے کہا کہ  چین  اپنی معیشت کو  مستحکم انداز میں بڑھانے کے لیے  مالیاتی شعبے میں قانونی ضوابط  میں بہتری اور صلاحیت کے فروغ  کے لیے کوشش تیز کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY