کسی بھی ملک میں کسی شناخت یا نام سے دلائی لاما کی چین سے علیحدگی کی سرگرمی کی سخت مخالفت کرتے ہیں: چین

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے چودہ تاریخ کو کہا کہ چین ثابت قدمی سے دلائی لاما کی کسی شناخت یا نام سے کسی بھی ملک میں چین کے خلاف علیحدگی کی سرگرمی کی مخالفت کرتا ہے ۔چین کو امید ہے کہ متعلقہ ملک اس حوالے سے صحیح فیصلہ کر ے گا۔
اسی دن رسمی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ بوٹسوانا کے صدارتی دفتر نے جمعرات کو کہا کہ دلائی لاما اگلے مہینے بوٹسوانا کا دورہ کریں گے ۔ اور بوٹسواناکے صدر ان سے ملاقات کریں گے ۔ اس حوالے سے چین کا کیا ردِعمل ہے ؟ گینگ شوانگ نے کہا کہ دلائی مالا مذہب کے بہانے چین کے خلاف علیحدگی کی سرگرمی کرتے رہتے ہیں ۔ وہ تبت کو چین سے علیحدہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ چین دلائی لاما کی کسی شناخت یا نام سے کسی بھی ملک میں چین کے خلاف علیحدگی کی سرگرمی کی مخالفت کرتا ہے اور کسی ملک کے سرکاری اہلکار کے ان سے رابطہ کرنے کی مخالفت بھی کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین کا موقف واضح رہا ہے ، چین کو امید ہے کہ متعلقہ ملک دلائی لاما کے حقیقی مقصد کو واضح طور پر دیکھ سکے گا اور چین کے کلیدی مفادات کا احترام کرے گا اور متعلقہ معاملے پر صحیح فیصلہ کر سکے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY