نیپال چین کے آپٹیکل فائبر کے ساتھ منسلک ہوگا

0

نیپالی ٹیلی کمیونیکیشن کے  ترجمان شون آدھیکاری  نے  حال ہی میں کہا  کہ   نیپال  کے اگست میں چین کے  آپٹیکل فائبر  کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہونے کی توقع ہے۔یوں  نیپال  انٹرنیٹ کو استعمال کرنے کا مقصد پورا کریگا۔
اطلاع کےمطابق  اس سے قبل نیپال کے کچھ جنوبی  علاقے بھارت  کے ذریعے انٹرنیٹ کی سروس حاصل کیا کرتے تھے۔چین کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد نیپال کے پاس انٹرنیٹ کی سروس کے حصول کے سلسلے میں زیادہ آپشنز  میسر ہونگے اور زیادہ سستی اور  تیز سروس حاصل ہوگی۔
معلوم ہوا ہے کہ اس وقت  نیپال میں ہوا وے اور  شیاو می سمیت سمارٹ فونز وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہے ہیں۔انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کے بعد نیپال میں متعلقہ صنعتوں کو  خوب فروغ ملیگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY