مسئلہِ شام کے حوالے سے امن مذاکرات میں پیش رفت مثبت ہے: چینی خصوصی ایلچی

0

مسئلہِ شام کے حوالے سے امن مذاکرات میں شرکت کے لئے جنیوا میں آئے ہوئے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی شے شیاو یان نے تیرہ تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مسئلہِ شام کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی  مسٹورا سے  ملاقات کی اور مسئلہِ شام کے سیاسی حل اور جنیوا امن مذاکرات پر تبادلہِ خیال کیا۔
مزکورہ مذاکرات کے حوالے سے چین کی تین توقعات ہیں۔ پہلی توقع یہ ہے  کہ متعلقہ فریقوں کو سنگین اور کلیدی مسئلے میں فوری اور دانستہ  مداخلت سے احتراز کرنا چاہیئے۔دوسرا ،ان  مذاکرات کا  نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے۔سیاسی حل  پر قائم رہتے ہوئے  مذاکرات کا  نتیجہ نکالا  جائے  تاکہ  مذاکرات کے دونوں فریقوں اور عالمی برادری کو اعتماد دیا جا سکے۔تیسرا ،عالمی برادری کو شامی حکومت اور حزب اختلاف کی مکمل مشاورت سے  رہنمائی کرنی  چاہیئے تاکہ شامی عوام کے  طویل مدتی  اور بنیادی مفادات سے ہم آہنگ نتائج برآمد ہو سکیں
جناب شے شیاو یان نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے ثالثی کے کردار کی حمایت کرتا ہے اور جنیوا  امن مذاکرات کو  جلد نتیجہ خیز   بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔
جناب  اسٹافن ڈی مستورا  نے چین کی جانب سے مسئلہِ شام کے سیاسی  حل کے فروغ  میں کوششوں اور خدمات  کا  شکریہ ادا کیا اور چین کے اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل میں مثبت کردار کو سراہا۔

SHARE

LEAVE A REPLY