بارہ تاریخ کو فلپائن کی سابق حکومت کی جانب سے پیش کردہ بحیرہ جنوبی چین کی ثالثی کے حتمی فیصلے کی پہلی سالگرہ ہے۔فلپائن کی وزارت خارجہ نے اسی تاریخ کو ایک بیان جاری کیا،جس میں خوشگوار ہمسائیگی کے جذبے سے بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات کو حل کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گہا کہ ڈوٹرٹ کی قیادت میں فلپائنی حکومت خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لئے کوشش کرے گی اور تعاون اور ترقی کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کرے گی۔فلپائنی حکومت گزشتہ منظور کردہ بحیرہ جنوبی چین کے عملی اصول کے ڈھانچے میں متعلقہ فریق کے ساتھ مشاورت سے موثر تر عملی اصول طے کرنے کی توقع رکھے گی۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بارہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کا بحیرہ جنوبی چین کی ثالثی کے حوالے سے موقف ہمیشہ واضع اور یکساں رہا ہے۔چین بحیرہ جنوبی چین میں اپنے اقتدار اعلیٰ اور سمندری حقوق اور مفادات کی مضبوط حفاظت کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ ممالک کے ساتھ بات چیت و مشاورت سے تنازعات کے حل کےلئے کوشش کرے گا۔
گزشتہ سال سے چین اور فلپائن کی مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت او رمشاورت کی بحالی ہوئی ہے ۔جناب گنگ شوانگ نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے عوام کے مفادات اور خطے کے دیگر ممالک کی توقعات سے مطابقت رکھتا ہے۔یہ بحیرہ جنوبی چین کے امن و استحکام کے تحفظ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔