پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب تنازعات خطے کے امن و استحکام کے لئے نقصان دہ ہیں: چین

0

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بارہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے  درمیان کشمیرمیں کنٹرول لائن کے قریب تنازعات خطے کے امن و استحکام کے لئے نقصان دہ ہیں۔
نامہ نگار نے سوال پوچھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں بھارت کے زیر  انتظام  کشمیر میں کشیدگی کی مزمت کی گئی ہے  اور بھارت سے  مسئلہ  کشمیر   پر سلامتی کونسل کی منظور کردہ   قرارداد وں پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے ۔چین کا  اس  حوالے سے کیا رد عمل ہے؟اور  چین خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے لئے کیا کارروائی اختیار کرے گا۔
جناب گنگ شوانگ نے کہا کہ ہم متعلقہ رپورٹوں سے  آگاہ ہیں ۔عالمی برادری کشمیرکے  علاقے کی صورتحال پر توجہ دے  رہی ہے ۔ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے اہم ممالک  ہیں کشمیر میں  کنٹرول لائن کے قریب تنازعات نہ صرف دونوں ممالک کے استحکام و ترقی ، بلکہ خطے کے امن و استحکام  کے لئے نقصان دہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین متعلقہ فریقین کے درمیان  کشیدگی میں اضافے سے گریز کے لئے کوششوں کی توقع رکھتا ہے اور چین، پاکستان بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے تعمیری  کردار  ادا کرنے پر تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY