استنبول میں پیٹرول کی بائیس ویں عالمی کانفرنس میں شریک بین الاقوامی توانائی بیورو کے عملی جنرل سیکرٹری فتح برول نے گیارہ تاریخ کو کہاکہ توانائی کی تحقیقات کے شعبے میں سرفہرست رہنے والے ملک کی حیثیت سے چین نے آتش گیر برف نکالنے کے تجربے سے اپنا راہنما کردار ادا کیا ہے ۔
فتح برول نے سنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین ہوائی توانائی،شمسی توانائی ،ایٹمی توانائی کی ترقی اور توانائی کے استعمال کو مزید موثر بنانے میں دنیا میں پیش پیش ہے۔اس وقت دنیا میں قدرتی گیس کی صنعت میں اصلاحات ہو رہی ہیں اور غیرروایتی قدرتی گیس کی اقسام سامنے آ رہی ہیں جن میں امریکہ کا شیل گیس ، آسٹریلیا کے کول سٹیم گیس ، چین اور جاپان کی آتش گیربرف شامل ہیں۔
آتش گیر برف کم آلودگی پیدا کرتی ہے اور اس کے ذخائر زیادہ ہیں ۔اسے آئندہ پیٹرول اور قدرتی گیس کی جگہ لینے والی تزویراتی توانائی سمجھا جاتاہے۔
چین نے نو تاریخ کو بحیرہ جنوبی چین میں آتش گیر برف کو نکالنے کے تجربے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔