چین کی مقامی حکومتوں کے قرضوں کے خطرات زیر کنٹرول ہیں: ماہرین

0

چین کے آڈٹ بیورو کے سربراہ حو زے جون  نے حال ہی میں ملک کے سپریم با اختیار ادارے قومی عوامی کانگریس کو دو ہزار سولہ میں ملک کی مالیاتی صورتحال پر آڈٹ  رپورٹ پیش کی۔اس رپورٹ کے مطابق  اس وقت چین میں  مقامی حکومتوں کے قرضوں کے خطرات زیر کنٹرول ہیں۔ چین کی اقتصادی ترقی مستحکم طور پر جاری ہے۔
آڈٹ بیورو کے متعلقہ اہلکاروں کے مطابق  مقامی حکومتوں کے تمام قرضے مقامی سماجی ترقی اور  عوامی فلاح و بہبود  کے منصوبوں پر خرچ کئے گئے ہیں۔جس کی وجہ سے ان علاقوں  کی پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کی ضمانت دی گئی ہے۔اس وقت ملک میں مقامی حکومتوں کے قرضے کی اوسط شرح ستر فیصد  بنتی ہے جو دنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کی حکومتوں کے قرضے کی شرح کے مقابلے میں نستباً کم  ہے۔
اطلاع کے مطابق  چینی حکومت مقامی حکومتوں کے قرض کے انتظام کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور قانون کے مطابق مقامی حکومتوں کے قرض لینے اور فنانسنگ  کےمیکنزم کا ایک معیاری نظام قائم کیا گیا ہے۔کوٹہ کا انتظام، بجٹ کے انتظام، خطرات کی روک تھام ، معمول نگرانی سمیت انتظامی نظام کو  بتدریج بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔یوں مقامی حکومتوں کے قرضوں میں اضافے کے رجحان کو روک دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY