چین میں آتش گیر برف کی پہلی دریافت کامیابی سے مکمل ہوگئی

0

چین نے نو تاریخ کو بحیرہ جنوبی چین میں آتش گیر برف کی دریافت کو کامیابی سے مکمل کیا۔کان کنوں نے ساٹھ دنوں کی مسلسل کان کنی کے بعد تین لاکھ کیوبک میٹر گیس جمع کی۔
چین کے جیولوجیکل  سروے بیورو کے مطابق دس مئی سے شروع ہونے والا یہ دریافتی مشن چین کے صوبہ ء گوانگ دونگ کے شہر جو ہائی سے تین سو بیس کلومیٹر دور سمندر میں جاری کیا گیا،اس نے  اپنی  مدت اور حجم کے اعتبار سے  سابق پیش گوئی اور دریافت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے  ۔یاد رہے کہ اٹھارہ مئی کو چین نے بحیرہ جنوبی چین میں پہلی دفعہ آتش گیر برف کے نمونے کی کامیاب دریافت کا اعلان کیا تھا۔یہ آتش گیر برف ٹھوس ایتھنول کی طرح آگ پکڑ سکتی ہے۔
چین میں انیس سو اٹھانوے سے آتش گیر برف کی تلاش اور تحقیق شروع ہوئی تھی اور سن دو ہزار سات بحیرہ جنوبی چین میں آتش گیر برف کے ذخیرے کی دریافت کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here