گیارہ تاریخ کو انٹرنیٹ کانفرنس دو ہزار سترہ بیجنگ میں منعقد ہوئی۔۔چین کے وزیر برائے صنعت اور انفارمیشن میاو یو نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین میں صنعتوں کی ترقی میں انٹرنیٹ کی ٹیکنالوجی کا کردار زیادہ نمایاں ہوگا۔ملک میں سائبر انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جائیگا، سائبر اور انفارمیشن کی سیکیورٹی کی ضمانت دی جائیگی اور صنعتوں کے نئے طرز پیداوار کے لئے مضبوط بنیاد ڈالی جائیگی۔
جناب میاو یو نے کہا کہ اس وقت چین میں انٹرنیٹ سے متعلق صنعتوں کی ترقی بہتر انداز میں جاری ہے۔۔انٹرنیٹ چین میں تخلیقات اور قوت محرکہ سے بھر پور سب سے موثر صنعت بن گئی ہے۔نئی ٹیکنالوجی بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، نیٹ ورکنگ، مصنوعی ذہانت، ورچوئل رئیلٹی سمیت نئی تیکنیکس کے ساتھ، نئی صنعتیں یکے بعد دیگرے ابھر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختراعاتی مینو فیکچرنگ چین میں انٹرنیٹ سے متعلق صنعتوں کی ترقی کی ایک اصل سمت ہوگی۔