بو او ایشیائی فورم کے بینکاک اجلاس کا افتتاح

0

 گیارہ تاریخ کو  بو او ایشیائی فورم کے  بینکاک اجلاس کا افتتاح ہو ا- اجلاس  کا موضوع ہے ایشیائی علاقائی تعاون:نئے چیلینجز ،نئے خیالات۔مذکورہ اجلاس کا مقصد   ایشیائی  اقتصادی انضمام کے عمل میں تیزی لانا،دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون کی مضبوطی پر تبادلہِ خیال کرنا،اقتصادی ترقی کے نئے طریقوں کو  تلاش کرنا ہے۔بو او ایشیائی فورم کے نائب چیئرمین زنگ پے یان نے  افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔چین،تھائی لینڈ،سنگاپور،ملائیشیا،انڈو نیشیا کمبوڈیا اور میانمار سمیت تیرہ ممالک اور علاقوں سے آنے والے چار سو سے زائد نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں  کہا گیا کہ ایشیا  کی ترقی میں  عالمگیریت سے فائدہ اٹھایا  گیاہے۔ تاہم عالمگیریت کا منفی اثر ایشیا  کی ترقی پر بھی  پڑا ہے۔عالمی معیشت  کی بحالی کے ساتھ ساتھ  عالمگیریت  اور آزاد تجارت کے خلاف کچھ  اقدامات نے  عالمی معیشت کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایشیائی معیشت کو ہی  پہلے نقصان  پہنچے گا۔۔ ایشیائی ممالک کے اپنے وسائل  اور ترقی کے مرحلے  کے منظر میں  تمام ایشیائی ممالک بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری پر  زیادہ  انحصار کرتے ہیں۔اسی لئے فریقوں کو عالمگیریت کے لئے  دانشمندی  سے کام لینا چاہیے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بو او ایشیائی فورم کا اجلاس  تھائی لینڈ میں منعقد  ہوا۔اس اجلاس کے دوران ایشیائی علاقائی تعاون کا مستقبل ،بنیادی تنصیبات اور  پیداواری  صلاحیت کے تعاون ،دس اور ایک:تجارت،مالیات اور سرمایہ کاری کے تعاون سمیت تین  فورم ہوں گے اور چین اور تھائی لینڈ کے کاروباری اداروں کے درمیان  ایکسچینج میٹنگ بھِی ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here