چین کے وزیر خارجہ وان ای نے نو تاریخ کو صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس ، جرمنی اور جی ٹیونٹی کی سمٹ میں شرکت کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیےاور چینی صدر کے دورے کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دورے سے روس اور جرمنی کے ساتھ باہمی تعلقات کو خوب فروغ ملا ہے۔جی ٹو نٹی کی سمٹ میں شرکت کےد وران چینی صدر نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ چین دوسرے ملکوں کے ساتھ ساتھی کے تعلقات کو زیادہ مضبوط کریگا، چین کثیرالطرفہ نظام کی حمایت کرتا رہیگا۔موجودہ سمٹ کے ذریعے مشترکہ سیکیورٹی اور ترقی کے تصور کو اجا گر کیا گیا اور عالمی معیشت کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں واضح سمت اور اہداف طے کئے گئے ہیں۔
جناب وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے اس دورے سے دنیا میں چین کی سفارتی کاروائیوں کے اثرات کو توسیع دی گئی ہے اور عالمی برادری میں چین کی حیثیت اور وقار زیادہ بہتر ہوا ہے۔