چین کے صوبے فوجیان میں واقع گو لانگ یو جزیرہ عالمی ثقافتی فہرست میں شامل

0

مقامی وقت کے مطابق آٹھ تاریخ کو پو لینڈ کے  شہر کراکاو میں منعقدہ یونیسکو کی اکتالیسویں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا  اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں چین کے  صوبےفو جیان  میں واقع گو لانگ یو جزیرہ کی  ورلڈ ورثہ کی فہرست میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔ یہ  چین کا باونواں عالمی ثقافتی ورثہ بن گیا ہے ۔
یادگاروں اور سائٹس  کے حوالےسے  بین الاقوامی کونسل کے مطابق گو لانگ یو جزیرہ میں  ایشیا میں عالمگیریت کے ابتدائی مرحلے میں مختلف قدروں کے مقابلے،تبادلے اور  یکجا کرنے
کا اظہار  ہوتا ہے۔یہاں عمارتوں کی خصوصیات سے چین،جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ کے فن تعمیر، روایات اور ثقافت پر مختلف قدروں  کا تبادلہ ظاہر ہو تا ہے۔ یہ اس جزیرے میں غیر ملکی باشندوں اور واپس آنے والے  سمندر پار چینیوں  کی قدروں کے تنوع   کا نتیجہ ہے۔اسی لئے ایک نیا طرز تعمیر–شیا من طرزِتعمیر مکمل کیا گیا۔اس  طرزِ تعمیر کے اثرات  نہ صرف گو لانگ یو ، بلکہ جنوب مشرقی ایشیاکے سرحدی علاقے اور مزید دور علاقے پر بھی پڑے ہیں۔
رواں سال چین کے صوبہِ چھینگ ہائی میں واقع کوکو شی لی کو  ورلڈ ورثہ کی فہرست میں شامل  کیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY