مقامی وقت کے مطابق سات تاریخ کی سہ پہر پو لینڈ کے شہر کراکاو میں منعقدہ یونیسکو کی اکتالیسویں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی صوبے چھینگ ہائی میں واقع کوکو شی لی کی ورلڈ ورثہ کی فہرست میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔
جو چین کا اکیاونواں عالمی ثقافتی ورثہ بن گیا ہے ۔کوکوشی لی چین میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا، اور سطح مرتفح کی اوسط انچائی میں سب سے بلند ثقافتی ورثہ ہے اور یہاں جھیلوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اور یہاں سب سے زیادہ بڑے جانوروں کی ہجرت نظر آتی ہے ۔ چین، دنیا کے قدرتی ورثے کی تعداد میں اضافے کے لحاظ سے سب سے تیز ممالک میں سے ایک ہے۔کوکوشی لی کی ورلڈ ورثہ کی فہرست میں شمولیت چھینگ ہائی کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر،ماحولیاتی وسائل کے تحفظ ، عالمی شہرت کی بلندی، چھینگ ہائی -تبت سطحِ مرتفع میں قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔