چینی صدر شی جن پھنگ کی برکس ممالک کی غیررسمی سربراہی ملاقات کی صدارت

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے سات تاریخ کو ہیمبرگ میں برکس ممالک کے سربراہان کی غیررسمی ملاقات کی صدارت کی۔جنوبی افریقہ ،برازیل اور روس کے صدور،بھارتی وزیر اعظم نےشرکت کی۔سربراہان نے عالمی معیشت و سیاست ،جی ٹونٹی کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔برکس ممالک کے تعاون،کھلے پن کی معیشت کی تشکیل،عالمی اقتصادی انتظام اور پائدار ترقی کے حوالے سے اہم اتفاق رائے حاصل ہوا۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ کھلے پن کی عالمی معیشت کی تشکیل دی جانی چاہیئے ، کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا تحفظ کیا جانا چاہیئے،کثیرالجہتی پر گامزن رہنا چاہیئے ،سیاسی و پرامن طریقے سے علاقائی تصادم یا اختلافات کو دور کیاجانا چاہیئے ۔چینی صدر نے مزید کہا کہ عالمی اقتصادی انتظام کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے،جی ٹونٹی کی ہانگ چو سمٹ سمیت دیگر کانفرنسز میں طے شدہ اتفاق رائے پر جامع عملدرآمد کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر ملکوں کی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی ضروری ہے۔

علاوہ ازیں چینی صدر نے کہا کہ مشترکہ ترقی کو فروغ اور ترقی پذیر ممالک خاص طور پر افریقی ممالک کی مدد کو فروغ دیا جانا چاہیئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here