چھ تاریخ کو برکس ممالک کے وزرائے صحت کی کانفرنس یعنی روایتی ادویات کے شعبے میں اعلیٰ سطحی کانفرنس چین کے شہر تھین جن میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں تھین جن اعلامیہ اور برکس ممالک کے درمیان روایتی ادویات کے تعاون کو مضبوط بنانے کے مشترکہ منشور کی منظوری دی گئی ہے۔برکس کے پانچ ممالک نےصحت اور حفظان صحت کے حوالے سے روایتی ادویات کی قیمتوں میں روز بروز ہونے والے اضافے پر غور کیا۔ روایتی ادویات کے شعبے میں برکس ممالک کے حکومتی اداروں اور نجی اداروں کے درمیان تعاون کو گہرائی تک لانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
بھارت کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود جگت پرکاش ندا نے کہا کہ صحت اور روایتی ادویات کے لحاظ سے تعاون کو مضبوط بنانا برکس ممالک کے عوام کو سمجھنے اور اعتماد میں اضافے کے لئے مدد گار ہے۔
مثبت تیاریوں اور مکمل مشاورت کے بعد برکس ممالک کے وزرائے صحت کی کانفرنس میں اسی دن تھین جن اعلامیے کی منظوری دی گئی ۔اطلاع کے مطابق برکس پانچ ممالک مشترکہ طور پر اقدامات کریں گے تاکہ علم ٹیکنالوجی ،سائنسی تحقیق کے تجربات ،صلاحیت کی تعمیر اور منصوبوں کی تحقیق سمیت دیگر شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔