برلن میں چین اور جنوبی کوریا کے صدر کی باہمی ملاقات

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھ تاریخ کو برلن میں جنوبی کوریا کے صدر مون جئِے ان سے ملاقات کی۔

چینی صدر نے کہا کہ چین جنوبی کوریا اور چین کے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔امید ہے کہ فریقین ایک دوسرے کے کلیدی مفادات و حقوق اور اہم امور کا احترام کریں گے ۔انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ جنوبی کوریا متعلقہ امور سے ٹھوس انداز میں نمٹے گا اور چین جنوبی کوریا کے تعلقات کے لیے مشکلات کو دور کیا جائے گا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ وہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کے ساتھ مثبت طور پر رابطہ کر رہے ہیں۔وہ چین کی متعلقہ تشویش کو سمجھتے ہیں اور چین کے ساتھ گہرائی تک تبادلہ خیال کرنے کے خواہاں ہیں۔

دونوں صدور نے جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔چینی صدر نے کہا کہ چین جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک رکھنے کے عزم پر ثابت قدم ہے اور بات چیت کے ذریعے متعلقہ مسئلے کا حل کیا جانا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here