چین کے صدر شی جن پھنگ اور جرمن صدر فرینک والٹر سٹیمر کی ملاقات

0

پانچ تاریخ کو برلن میں چین کے  صدر مملکت شی  جن پھنگ نے جرمن صدر فرینک والٹر سٹیمر  سے ملاقات کی۔ ملاقات میں  دونوں صدور نے گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اگلے مرحلے میں چین جرمنی تعلقات کی ترقی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اتفاق رائے کیا۔

چینی صدر شن جن پھنگ نے  کہا  کہ رواں  سال چین اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کے قیام کا پینتالیسواں سال ہے۔ پینتالیس سالوں میں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل توسیع دی ہے۔اتفاق رائے اور باہمی مفادات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دو ہزار چودہ میں چین اور جرمنی کے درمیان جامع اسٹرٹیجک  ساتھی کے تعلقات کے قیام کے بعد فریقین کے اعلی سطحی  روابط میں  اضافہ کیا جارہا ہے۔حقیقت  پر مبنی تعاون کو گہرائی تک پہنچایا جارہا ہے اور تبادلوں کے دائرے کو وسیع کیا جارہاہے۔چین جرمنی کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے اور چین جرمنی کے ساتھ جامع تعاون میں مزید زیادہ  اضافہ کرے گا۔دونوں ملکوں کے عوام کو مفادات  کو فروغ دیا جائے گا اور دنیا کے امن ،استحکام اور خوشحالی کے لئے مشترکہ کوشش کی جائے گی۔

جرمن صدر  فرینک والٹر سٹیمر  نے چین کے  صدر شی جن پھنگ کے دورہ جرمنی کا خیر مقدم  کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں چین  کے حوالے سے مثبت  جذبات رکھتا ہوں اور جرمنی  چین  تعلقات کی ترقی پر کام کررہا ہوں۔گزشتہ کئی عشروں  میں جرمنی چین تعلقات میں بڑی ترقی ہوئی ہے۔مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کے نتائج نمایاں  ہیں۔عالمی امور میں قریبی تعاون برقرار رکھا جارہا ہے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY