مقامی وقت کے مطابق پانچ تاریخ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے جرمن چانسلر مرکیل کے ہمراہ برلن زو میں پانڈا گارڈن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چین کے شہر چھینگ ڈو سے تعلق رکھنے والا پانڈا جوڑا جرمنی میں پندرہ سال کے لئے رہے گا ۔
جناب شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مینگ مینگ اورجیاو چھینگ نامی پانڈوں کی آمد سے چین اور جرمنی کے فاصلے کو محدود کیا جا سکے گا۔اور یہ خوبصورت پانڈے دونوں ممالک کی دوستی کے نئے سفیر ہیں۔
جرمن چانسلر مرکیل نے کہا کہ جرمنی ان دو پانڈوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ اس سے باہمی تعلقات میں بہتری اور ترقی ہو گی ۔
یاد رہے کہ چار سالہ مادہ پانڈا مینگ مینگ اور سات سالہ نر پانڈا جیاو چھینگ جرمنی میں پانڈا کے تحفظ کے حوالے سے تعاون کے ایک منصوبے میں پندرہ برسوں کے لئے شریک ہوں گے۔چین جرمنی دوستانہ تعلقات کی علامت کے طور پر جرمنی کو چین کی جانب سے سب سے پہلے پانڈا حاصل ہوا تھا۔ برلن زو نے ۱۹۸۰ تا ۲۰۱۲ تک تین مرتبہ پانڈے کی دیکھ بھال کی تھی ۔ان میں سے ایک پانڈا چونتیس سال کی عمر میں مرا۔۔ یہ دنیا کا سب سے طویل العمر پانڈا تھا۔