جی ٹونٹی سمٹ میں کثیرالطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مثبت کامیابی کی توقع ہے: چین

0

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے چھ تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ حال ہی میں  منعقد ہونے والی جی ٹونٹی سمٹ میں کثیرالطرفہ تجارت کی حمایت میں مثبت کامیابی حاصل ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت مختلف ممالک  کو تجارت اور سرمایہ کاری سے عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کو فروغ دینا چاہیئے۔

گاؤ فنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا رہے گا اور کھلے پن پر مبنی  عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے نظام کی مشترکہ حفاظت کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY