چین روس تعلقات عالمی امن و استحکام کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں: چینی سفیر

0

روس کے  صدر ولادی میر پوتن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔روس میں چینی سفیر لی حوئی نے حال ہی میں میڈیا کو مشترکہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین روس تعلقات دونوں ملکوں کی ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لیے بہت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ  باہمی  تعلقات  میں  نئی قوت محرکہ ڈالے گا اور علاقائی اقتصادی یکجہتی  کے لیے نیا فارمولہ فراہم کرے گا۔

لی حوئی نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم،شنگھائی تعاون تنظیم کی آستانہ سمٹ کے بعد یہ رواں سال دونوں صدور کی تیسری ملاقات ہوگی۔دونوں صدور چین روس تعلقات کے معیار کو بڑھانے،حقیقت پسندانہ تعاون کو فروغ دینے،دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کو یوریشیائی اقتصادی یونین سے ملانے کے حوالے سے اسٹریٹجک بندوبست کریں گے۔علاوہ ازیں  دونوں صدور عالمی انتظام،عالمی و علاقائی اہم مسائل پر گہرائی تک تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان تعاون کی بڑی گنجائش ہے۔چین کئی سال سے  روس کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی ہے .جب کہ چین روس کی توانائی ، مشینری ،ہائی ٹیکنالوجی کی مصنوعات کا اہم درآمد کنندہ ہے.

انہوں نے مزید  کہا  کہ چین اور روس جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے،شام کے مسئلے سمیت دیگر اہم عالمی امور کے سیاسی حل کو فروغ دے رہے ہیں اور عالمی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here